انڈونیشیاء میں تاریخ قرآن میوزیم کا افتتاح

IQNA

انڈونیشیاء میں تاریخ قرآن میوزیم کا افتتاح

10:27 - September 24, 2019
خبر کا کوڈ: 3506663
بین الاقوامی گروپ- قرآنی میوزیم سوماٹرا کے شہر مڈن میں قایم کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- جکارتہ پوسٹ کے مطابق قرآنی میوزیم میں بائیس قرآنی نسخوں کی نمایش بھی منعقد کی گئی ہے جنمیں انڈونیشیاء کے قدیم ترین نسخہ بھی شامل ہے۔

سوماٹرا کے وزیراعلی «ادی رحمایادی» نے قرآنی میوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا:

یہاں پر کافی قرآنی نسخے موجود ہیں مخصوصا  باروس کے علاقے میں جہاں سوماٹرا میں اسلام اسی علاقے سے داخل ہوا۔

 

ادی نے نے جوانوں پر قرآنی نسخوں کی حفاظت کو لازم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان نسخوں میں  ۲۵۰ سالہ تاریخی نسخے شامل ہیں جو اس وقت نمائش میں شامل ہیں۔

 

ادی نے ان نسخوں کی نشاندہی پر تاریخ کے استاد «ایچوان ازهری» کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی صوبے کے دیگر علاقوں میں ایسے نسخے موجود ہیں جنکو ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔

 

ایچوان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ موجود نسخے سال ۱۰۷۰ هجری سے متعلق ہیں۔

 

ہسٹری کے استاد کا کہنا تھا: سوماٹرا کے علاقے میں کافی تاریخی نسخے موجود ہیں جو یہاں اسلام کی تاریخ کا پتہ دیتے ہیں اور انکی تلاش کے لیے کوشش کریں گے۔/

3844397

نظرات بینندگان
captcha