اردوگان کی اہلیہ کا اسلام میں خواتین کے کردار پر تاکید

IQNA

اردوگان کی اہلیہ کا اسلام میں خواتین کے کردار پر تاکید

10:29 - September 24, 2019
خبر کا کوڈ: 3506664
بین الاقوامی گروپ- امینہ اردوگان نے نیویارک میں مسلمان خواتین نمایندوں سے ملاقات میں خواتین کا اسلام میں کردار پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اس حوالے سے آگاہ کرانا ہوگا۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق امینہ اردوگان نے ملاقات میں کہا: صدر اسلام میں خواتین صف اول میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار تھیں اور ان مسائل کو موجود نسل تک منتقل کرنا ہوگا۔

 

انکا کہنا تھا: آکسفورڈ یا ھارورڈ دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹیاں نہیں بلکہ یہ مسلمان خاتون«فاطمه الفیحری» تھیں جنہوں نے مراکش میں دنیا کی پہلی یونیورسٹی قایم کی ہے۔

 

امینه اردوغان نے کہا کہ تمدن و علم کی ترقی میں اسلام کے کردار کو بیان کرنے کی ضرورت ہے۔

 

امینہ کا کہنا تھا کہ اسلام کے چہرے کو مخدوش کیا جارہا ہے اور جنگ و دہشت گردی اور خواتین کے خلاف تشدد کو اسلام سے جوڑا جا رہا ہے اور ان منفی تبلیغات سے مقابلے ضرورت ہے۔/

3844186

نظرات بینندگان
captcha