اردوگان: سینچری ڈیل کا ہدف فلسطین کو ہڑپ کرنا ہے

IQNA

اردوگان: سینچری ڈیل کا ہدف فلسطین کو ہڑپ کرنا ہے

9:36 - September 25, 2019
خبر کا کوڈ: 3506668
بین الاقوامی گروپ ــ «رجب طیب اردوگان» نے اقوام متحدہ کی چوہترویں عمومی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سینچری ڈیل کا مقصد فلسطین کا خاتمہ ہے۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق ترک صدر نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں اسلامی دنیا کے اہم مسائل کا ذکر کیا۔

 

اردگان نے اقوام متحدہ کی ساخت اور ویٹو پاور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا صرف انہیں پانچ ممالک پر مشتمل تو نہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیار یا تو مکمل ختم کرنا چاہیے یا دنیا کے ہر ملک کو یہ حق ملنا چاہیے کہ وہ یہ ہتھیار بنا سکے۔

 

ترک صدر نے کہا کہ شام میں امن ہوگا تو اسکا عراق پر مثبت اثرات ظاہر ہوں گے۔

 

انکا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ زبانی وعدوں کی بجایے عملا فلسطین کی حمایت کرے اور سینچری ڈیل کا واضح مقصد فلسطین کا قصہ تمام کرنا ہے۔

 

ترک صدر نے نیوزی لینڈ مسجد واقعے کے حوالے سے کہا کہ  ۱۵ مارچ کو اسلام فوبیا کے خلاف دن منانا چاہیے۔

 

اردوگان نے کہا کہ اقوام متحدہ  اسرائیل کے خلاف کسی قرار داد پر عمل نہیں کرتا پس اس ادارے کا فائدہ کیا؟

 

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایران کے خلاف بیجا پابندیاں ختم کی جائے اور مسلے کو منصفانہ طور پر حل کی ضرورت ہے۔/

3844722

نظرات بینندگان
captcha