دمشق میں اسکولوں کی تعمیر کے لیے روسی مسلمانوں کی مدد

IQNA

دمشق میں اسکولوں کی تعمیر کے لیے روسی مسلمانوں کی مدد

9:46 - September 25, 2019
خبر کا کوڈ: 3506670
بین الاقوامی گروپ- تاتارستان فتی اعظم کی شرکت کے ساتھ دمشق میں اسکول کی تعمیر نو کی تقریب منعقد کی گیی۔

ایکنا نیوز- اسلام رشیا نیوز کے مطابق گذشتہ روز تاتارستان کے مفتی اعظم «کامل سامیگولین»، کی سربراہی میں وفد نے شام کا دورہ کیا

 

اس وفد کے دورے کا ایک مقصد دمشق کے علاقے برز میں اسکول کا افتتاح کرانا تھا جو جمہوری تاتارستان کے مسلمانوں کے تعاون سے مکمل ہوا ہے۔

 

مفتی اعظم نے اسکول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ۔

 

شامی وزیر اوقاف«عبدالستار سید نے روسی وفد کا خیر مقدم کیا جبکہ سامیگولین نے دیگر امور میں تعاون کا یقین دلایا اور شامی وزیر کو تاتارستان کے دورے کی دعوت دی جبکہ ایک مشترکہ علمی نشست منعقد کرانے کی بھی پیش کش کی۔

 

پانچ طبقوں پر مشتمل اسکول میں ایک ہزار طلبا کی گنجائش موجود ہے جو جنگ کے دوران تباہ ہوا تھا۔

 

گذشتہ سال دسمبر سے روس کے مختلف اسلامی اور مسیحی فلاحی اداروں کی جانب سے شام میں مختلف امور کے لیے فنڈ جمع کرانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔/

3844475

نظرات بینندگان
captcha