عمران خان کی ایرانی صدر سے ملاقات

IQNA

عمران خان کی ایرانی صدر سے ملاقات

10:22 - September 25, 2019
خبر کا کوڈ: 3506671
بین الاقوامی گروپ-دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

ایکنا نیوز- جنگ نیوز کے مطابق دورہ امریکا کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ نیویارک میں عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس میں دوطرفہ امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورت حال کے بارے میں ایرانی صدر کو آگاہ کیا۔

 اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

 

دونوں صدور سے ملاقات میں عمران خان نے خطے کی مجموعی صورتحال سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر گفتگو کی۔

واضح رہے ایران اعلی حکام متعدد بار کشمیر پر مظالم کی مذمت اور صورتحال پر تشویش کا اظھار کرچکے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha