جموں کشمیر میں پابندیوں کے خلاف پانچ سو دانشوروں کا اعتراض

IQNA

جموں کشمیر میں پابندیوں کے خلاف پانچ سو دانشوروں کا اعتراض

7:41 - September 28, 2019
خبر کا کوڈ: 3506679
بین الاقوامی گروپ- مختلف یونیورسٹیوں کے پانچ سو اساتذہ نے ایک مشترکہ بیان میں کشمیر کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ہے۔

ایکنا نیوز- اناطولیہ عربی نیوز کے مطابق اس بیان میں دو مہینے سے قائم کرفیو اور پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے اس کی مذمت کی گیی ہے۔

 

یونیورسٹی اساتذہ اور دانشوروں نے تمام مواصلات کے زرایع آزاد اور پابندیوں کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔



اس بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں سے عام آدمی کی زندگی بری طرح متاثر ہورہی ہے اور انکو روزہ مرہ سہولیات اور میڈیکل کی فراہمی کے علاوہ اسکول جانے کے امکانات بھی متاثر ہوئے ہیں۔

بیان میں تمام امور کے شفاف تحقیقات اور انسانی حقوق کی رعایت پر زور دیا گیا ہے۔


قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میں تمام خصوصی امتیازات ختمم کرکے وہاں دو مہینے سے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جس سے وہاں کی صورتحال بری طرح متاثر ہورہی ہے۔/


3845195

نظرات بینندگان
captcha