داعش نے «بورنو» میں فوجی مرکز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

IQNA

داعش نے «بورنو» میں فوجی مرکز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

6:55 - October 01, 2019
خبر کا کوڈ: 3506694
بین الاقوامی گروپ- تکفیری تنظیم داعش نے نایجیریا کی ریاست بورنو میں عسکری مرکز پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ایکنا نیوز- داعش نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ روز بورنو میں خونی حملہ انکا کام تھا جسمیں اٹھارہ افراد ہلاک و زخمی ہوگیے تھے۔

 

دہشت گرد تنظیم داعش کے مطابق حملے میں متعدد فوجی گاڑیوں کو بھی مال غنیمت کے طور پر قبضے میں لیا گیا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ بورنو تکفیری دہشت گرد گروپ بوکوحرام کا مرکز شمار کیا جاتا ہے اور گذشتہ دس سال میں یہاں ۲۷ ہزار افراد ہلاک اور بیس لاکھ سے زاید ہجرت کرچکے ہیں۔/

3846221

نظرات بینندگان
captcha