تهران؛ فلسطینی جوانوں اور بچوں سے اظھار یکجہتی اجلاس کا آغاز

IQNA

تهران؛ فلسطینی جوانوں اور بچوں سے اظھار یکجہتی اجلاس کا آغاز

9:29 - October 04, 2019
خبر کا کوڈ: 3506705
بین الاقوامی گروپ- فلسطینیی جوانوں کے حوالے سے « شهید محمد الدُرِه میمورینڈم» اجلاس دفاع انقلاب میوزیم میں شروع ہوچکا ہے۔

ایکنا نیوز- استعمہاتار مخالف جوانوں کے عالمی الائنس کے تعاون سے منعقدہ اجلاس شہید محمد الدورہ کی برسی کے موقع پر منعقد کیا گیا ہے جو صھیونی فورسز کے ہاتھوں شہید کیا گیا ہے۔

اجلاس تلاوت اور رھبر معظم کی فلسطینی موضوع پر گفتگو سے شروع ہوا جسکے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے افتتاحی خطاب میں فلسطینی مظالم پر روشنی ڈالی۔

 

انکا کہنا تھا: آج کے مسلمانوں کی اولین ذمہ داری یہ ہے  کہ وہ ملکر علاقے کے امن و امان کے لیے متحد ہوکر صھیونی سازشوں کا مقابلہ کریں۔

استعمار مخالف جوانوں کے الاینس کے سربراہ "حسین رویوروان" نے خطاب میں  کہا کہ اسرائیل ماضی میں وہ طاقت شمار کیا جاتا جو چند دن میں کیی عرب ممالک کو شکست دیتا تھا مگر آج انکی جرات نہیں کہ وہ غزہ پر حملہ کرے اور یہ خدا کا لطف و کرم ہے۔

 

رویوران نے  اسرائیل کو عالم اسلام کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔

 

ایرانی دانشورحسین امیر عبداللهیان نے محمد الدُرِه کی شہادت کو تمام جوانوں کے لیے ایک نمونہ قرار دیا اور کہا کہ وہ ظلم کے مقابلے میں ایک استعارہ بن چکا ہے۔

 

محمد لدُرِه کی شہادت کی کلیپ اور فلسطینی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔

 

قابل ذکر ہے کہ مذکورہ اجلاس میں انتفاضہ فلسیطن کانفرنس کے ادارے، مجمع تقریب مذاہب اسلامی، دفاع مقدس میوزیم، تہران کی ثقافتی اور آرٹ گیلری اور فلطسینی سرزمین پر واپسی مہم کے منتظمین کا تعاون شامل تھا۔/

3846921

نظرات بینندگان
captcha