منبروں سے انتشار و منافرت کو ہوا دینے والے حضرات کا بائیکاٹ کرنا چاہیئے، مولانا پیرزادہ اشفاق بخاری

IQNA

منبروں سے انتشار و منافرت کو ہوا دینے والے حضرات کا بائیکاٹ کرنا چاہیئے، مولانا پیرزادہ اشفاق بخاری

13:42 - October 11, 2019
خبر کا کوڈ: 3506732
بین الاقوامی گروپ-اگر ہم اسلام کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں متحد ہونا چاہیئے اور وحدت کے نعرے پر لبیک کہنا چاہیئے۔

ایکنا نیوز- اسلام ٹایمز سے گفتگو کرتے ہوئے جموں کشمیر کے ضلع بڈگام کے مولانا پیرزادہ سید اشفاق بخاری نے کہا: سب سے پہلے ہمیں یہ بات سمجھ لینی چاہیئے کہ عصر حاضر میں ہمیں اتحاد کی ضرورت کیوں ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اس دور میں سب سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے۔ آج تمام مسلمانان عالم مختلف مسالک و فرقوں کے نام پر بکھرے ہوئے ہیں۔ آج نوجوانوں میں اسلامی رجحان کمزور ہوتا جارہا ہے۔ جوان غفلت کے شکار ہوتے جارہے ہیں اور انتشار عام ہوتا جارہا ہے۔ جب چاروں اطراف میں مسالک کی جنگ برپا ہے تو عام جوان اپنے دین سے متنفر ہوتا گیا۔ ایسی صورت میں ہمیں سب سے زیادہ اہمیت اتحاد المسلمین کو دینی پڑے گی۔ آج جتنے بھی سامراجی طاقتیں اسلام اور مسلمانوں کو ختم کرنے کے لئے میدان میں کود پڑی ہیں خود انکے درمیان ہزاروں اختلافات موجود ہیں لیکن مسلمانوں کے خلاف انہوں نے مشترکہ طور پر کوششیں کی ہیں۔ ایم آئی 6، یا سی آئی اے نے مسلمانوں کے خلاف مشترکہ کوشش کی۔ انہوں نے مسلمانوں کے مختلف مسالک سے وابستہ علماء کو خریدا اور انہیں تفرقہ بازی پر معمور کیا۔ دشمن جانتا ہے کہ آج تک مسلمانوں کو جو فتح بھی نصیب ہوئی ہے وہ انکے اتحاد سے ہی ممکن ہوئی۔ دشمن جانتا ہے جب تک مسلمان متحد رہیں گے ہم اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔ اگر ہم اسلام کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں متحد ہونا چاہیئے اور وحدت کے نعرے پر لبیک کہنا چاہیئے۔

نظرات بینندگان
captcha