شیخ زکزاکی کی جسمانی حالت پر اسلامی تحریک کا اظھار تشویش

IQNA

شیخ زکزاکی کی جسمانی حالت پر اسلامی تحریک کا اظھار تشویش

7:25 - October 15, 2019
خبر کا کوڈ: 3506746
بین الاقوامی گروپ- اسلامی تحریک کے ٹوئٹر پیغام میں انکی جسمانی حالت کو تشویشناک قرار دیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- شیخ زکزاکی کے آفس سے ٹوئٹر پیغام میں انکی نازک جسمانی حالت پر تشویش کا اظھار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود انکو بیرون ملک علاج سے روک کر انکی زندگی کو شدید خطرات سے دوچار کیا گیا ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ انکو عدالتی اصرار پر ہندوستان علاج کے لیے روانہ کیا گیا مگر انکوبغیر علاقے کے صرف دو دن کے اندر واپس آنے پر مجبور کیا گیا۔

 

بیان کے مطابق واپسی کے بعد انکی حالت روزبروز بگڑتی جارہی ہے اور علاج کے لیے کوئی موثر اقدام نہیں اٹھایا جارہا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ سال ۲۰۱۵ کو نائیجرین فوج نے حسینیه بقیه الله(عج) پر حملہ کرکے متعدد عزاداروں کو ہلاک و زخمی کیا اور انکے لیڈر شیخ زکزاکی کو انکی اہلیہ کے ہمراہ شدید زخمی حالت میں گرفتار کیا۔/

3849959

نظرات بینندگان
captcha