نماز کی سہولت کے لیے ایپ تیار

IQNA

نماز کی سہولت کے لیے ایپ تیار

6:59 - October 22, 2019
خبر کا کوڈ: 3506769
بین الاقوامی گروپ- قازق انجنیر «آلماز عادل بیگ» نے نماز کے نام سے ایپلیکشن تیار کرلیا۔

ایکنا نیوز- ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق الماز عادل بیگ جو سوفٹ ویر انجینیر ہے انکی کاوش سے نماز کے لیے ایپ تیار کرلیا گیا ہے۔

 

ایپ «سجده» کے نام سے تیار کیا گیا ہے اور اس وقت تک جرمنی، فرانس اور انڈونیشیاء سے ساڑھے آٹھ لاکھ افراد اسکو نصب کرچکے ہیں۔

 

آلماز عادل بیگ جو  «سلیمان دمیرل»* یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہے کا کہنا ہے کہ میں نے شروع میں اوقاف نماز کے لیے اس ایپ کو اپنے لیے تیار کیا مگر بعد میں سوچا کہ اسکو عام استفادے کے لیے کیوں نہ پیش کروں۔

 

انکا کہنا تھا کہ اس ایپ کی مدد سے اوقات نماز کے ساتھ قبلے کا تعین بھی کیا جاسکتا ہے۔

 

قازقاستان کی سلیمان دمیرل (YCD) یونیورسٹی  سال ۱۹۹۶ کو ملک کے صدر «نورسلطان نظربایف»، اور اس وقت کے ترک صدر «سلیمان دمیرل» کے توسط سے قایم کی گیی تھی۔/

3851336

 

نظرات بینندگان
captcha