اسلامو فوبیا کے حوالے سے مانچسٹر یونائٹیڈ کے کپتان کا بیان

IQNA

اسلامو فوبیا کے حوالے سے مانچسٹر یونائٹیڈ کے کپتان کا بیان

13:59 - October 24, 2019
خبر کا کوڈ: 3506778
بین الاقوامی گروپ- مانچسٹر کے سابق کپتان جو عیسائی مذہب ہے اسلام کو قابل تعریف خوبصورت دین قرار دیتا ہے۔

ایکنا نیوز- روزنامہ دی نیوز کے مطابق پیٹیس اورا  فرنچ فٹبالر اور مانچسٹر یونائٹیڈ کے سابق کپتان جو عیسائی مذہب کے پیروکار ہے ایک گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ ایک بار جب اس نے اسلام کو خوبصورت دین قرار دیا تھا تو انکے والد غصے میں آگئے تھے۔

 

انکا کہنا تھا: اسلام خوبصورت دین ہے اگرچہ میرے والد کو میری بات بری لگی تھی تاہم میرا خیال ہے کہ میری بات درست ہے اور میں اپنی بات پر قائم ہوں۔

 

 

قابل ذکرہے کہ اس اسٹار کھلاڑی نے سال ۲۰۱۷ کو بھی جب بارسلونا واقعے کے بعد لوگ مسلمانوں کے خلاف باتیں کررہے تھے تو اس نے اسلام کو خوبصورت دین قرار دیا تھا اور اس قرآن پڑھتے تصویر پوسٹ کی تھی۔

مانچسٹر کے اسٹار کھلاڑی کا کہنا تھا: میں دوبارہ کہونگا کہ اسلام بہترین خوبصورت دین ہے اور میڈیا کی باتوں پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ، ہر مذہب کا احترام کرنا چاہیے اور ہر دین کے بارے میں بات کرنے سے پہلے اس کے حوالے سے تحقیق کی ضرورت ہے اور باتوں کی بجائے عمل کرنا چاہیے۔

انہوں نے اسلامو فوبیا کی مذمت کرتے ہویے کہا کہ اس کی دنیا میں گنجایش موجود نہیں۔

 

انکا کہنا تھا : خوشی ہے کہ فٹبال تعصب مٹانے والا کھیل ہے اور اس حوالے سے مزید کام کی ضرورت ہے ، لوگوں کو چاہیے کہ نئی نسل کو نسل پرستی سے دور رکھیں اور اس کی انہیں تربیت دینی چاہیے۔/

3851944

 

نظرات بینندگان
captcha