اسرائیل کا غزہ میں فضائی حملہ

IQNA

اسرائیل کا غزہ میں فضائی حملہ

7:58 - November 03, 2019
خبر کا کوڈ: 3506812
بین الاقوامی گروپ-اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطین کے مغربی کنارے غزہ میں کیے جانے والے فضائی حملے میں ایک فلسطینی جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ایکنا نیوز- فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس نے واقعے کو سنگین قرار دیتے ہوئے اسرائیل پر ذمہ داری عائد کی ہے اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ یہ اسرائیل کی جانب سے واضح جارحیت ہے۔

غزہ میں موجود سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہفتے کی صبح حماس کے بیس اور دیگر عسکری گروہوں کے ٹھکانوں پر متعدد فضائی حملے کئے گئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ فضائی حملے میں حماس کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس میں ایک نیول بیس، ایک کمپاونڈ اور ایک ہتھیار بنانے کا پلانٹ بھی شامل تھا۔

مقاومتی فورسز کی جانب سے مقابلے کے بعد حملہ روک دیا گیا۔

حماس کے تحت چلنے والی وزارت صحت نے واقعے میں جاں بحق ہونے والے فلسطینی کی شناخت 27 سالہ احمد ال شہری کے نام سے کی ہے تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا ان کا تعلق کسی عسکری گروپ سے تھا یا نہیں۔

وزارت کے مطابق واقعے میں دیگر 2 فلسطینی زخمی بھی ہوئے، جن کی حالت تشویشناک ہے۔

نظرات بینندگان
captcha