لبنان کے شیعہ سپریم کونسل کا فلسطینی کمانڈر کے قتل پر رد عمل

IQNA

لبنان کے شیعہ سپریم کونسل کا فلسطینی کمانڈر کے قتل پر رد عمل

7:44 - November 13, 2019
خبر کا کوڈ: 3506852
بین الاقوامی گروپ- کونسل کے سربراہ شیخ عبدالامیر قبلان نے مزاحمتی رھنما کے قتل کی مذمت کردی۔

ایکنا نیوز- المنار نیوز کے مطابق شیخ عبدالامیر قبلان نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے رھنما کے قتل پر مذمتی بیان جاری کردیا۔

انکے بیان میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صھیونی رژیم کا بہترین جواب اسلامی ممالک کی وحدت ہے اور اسی صورت ہی میں اسرائیل کو دندان جواب دیا جاسکتا ہے۔

 

لبنان شیعہ سپریم کونسل کے رھنما نے اسلامی اتحاد اور فلسطین کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی حمایت ایک انسانی اور اخلاقی مسئلہ ہے اور اسی صورت میں اسرائیل کا راستہ روکا جاسکتا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ القدس مزاحمتی تنظیم کے رھنما «بهاء ابوالعطا» جو «ابوسلیم» کے نام سے معروف تھے انکے گھر کو غزہ کے علاقے «الشجاعیه» میں راکٹ سے نشانہ بنایا گیا جسمیں وہ انکی اہلیہ شہید جبکہ انکے دو بیٹے شدید زخمی ہوگیے ہیں۔

 

مزاحمتی تنظیموں نے جواب میں اسرائیل کے متعدد شہروں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا اور مقبوضہ علاقوں میں ایک سوپچاس سے زاید راکٹ فائر کیے گیے۔/

3856760

نظرات بینندگان
captcha