شیخ قاسم : دشمن باخبرہے کہ ہماری طاقت وحدت میں پوشیدہ ہے

IQNA

شیخ قاسم : دشمن باخبرہے کہ ہماری طاقت وحدت میں پوشیدہ ہے

12:53 - November 15, 2019
خبر کا کوڈ: 3506860
بین الاقوامی گروپ- بحرینی رھنما نے اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وحدت میں ہماری طاقت ہے اور وحدت سے ہمیں حیات نومل سکتی ہے۔

ایکنا نیوزکے مطابق بحرینی شیعہ رھنما آیت‌الله شیخ عیسی قاسم نے تہران میں جاری وحدت کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مسئلہ فلسطین اور مسجد اقصی کے حوالے سے امت مسلمہ کو اہم ترین امتحان درپیش ہے اور آج ہم پر منحصر ہے کہ ہم وحدت کی راہ پر چلنا چاہتے ہیں یا تفرقے کی راہ پر۔

 

بحرینی شیعہ رھنما نے کہا کہ دشمن اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہماری طاقت ہماری وحدت میں پوشیدہ ہے۔

 

آیت‌الله عیسی قاسم نے کہا کہ فلسطینوں کو تنہا چھوڑنا امت کو تنہا کرنا ہے اور اگر صھیونی رژیم ہماری مقدسات پر دست درازی کرتا ہے تو ہماری آبرو چلی جاتی ہے۔

 

بحرینی رھنما کا کہنا تھا: مسئله فلسطین ،قدس و مسجد الاقصی اسلامی اقدار ہے اور انکی واپسی کے لیے ہر طرح کی کاوش اور اقدامات کے لیے کام کرنا ہوگا.

 

آیت‌الله عیسی قاسم نے بعض عرب ممالک کی جانب سے سینچری ڈیل کی حمایت کرنے کو شرم آور قرار دیا اور کہا کہ فلسطین کی سرزمین کے ایک اینچ پر کمپروز سے پرہیز کرنا چاہیے اور یہ اس وقت ممکن ہوگا جب امت میں وحدت ہوگی۔

 

شیعہ لیڈر نے مسجدالاقصی  اور مسِئلہ فلسطین کو امت کا مشترکہ درد قرار دیا۔

 

قابل ذکر ہے کہ وحدت کانفرنس بعنوان «مسجد اقصی اور وحدت امت» کے عنوان سے تہران میں جاری ہے جو ہفتے تک جاری رہے گی۔/

3857173

نظرات بینندگان
captcha