آیت اللہ سیستانی کا پرامن مظاہرے پر تاکید

IQNA

آیت اللہ سیستانی کا پرامن مظاہرے پر تاکید

11:48 - November 23, 2019
خبر کا کوڈ: 3506891
بین الاقوامی گروپ- شیعہ مرجع تقلید نے تاکید کی ہے کہ مظاہرہ پر پرامن ہونا چاہیے اور ہر قسم کی تخریب کاری اور تشدد درست نہیں۔

ایکنا نیوز- السومریہ نیوز کے مطابق شیعہ مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی کے نمایندے شیخ عبدل المھدی کربلائی نے کربلا میں جمعے کے خطبے میں کہا کہ مظاہرین کو تشدد سے گریز کرنا چاہیے۔

 

انکا کہنا تھا کہ آیت اللہ سیستانی نے تاکید کی ہے کہ مظاہرین کو پرامن طریقے سے احتجاج کا حق حاصل ہے تاہم تشدد اور تخریب کاری کسی صورت جایز نہیں۔

 

شیعہ مرجع تقلید نے حکومت کو بھی تاکید کی ہے کہ عوامی مفادات اور مطالبے کے پیش نظر اصلاحات کے عمل کے فوری طور پر انجام دیا جائے۔/

3858713

نظرات بینندگان
captcha