روسی سنی عالم ایکنا سے: جہاد کی غلط تفسیر عالم اسلام کے لیے بڑا چیلنج

IQNA

روسی سنی عالم ایکنا سے: جہاد کی غلط تفسیر عالم اسلام کے لیے بڑا چیلنج

9:41 - November 27, 2019
خبر کا کوڈ: 3506905
بین الاقوامی گروپ- ولگوگراد کے مفتی کا کہنا ہے کہ جہاد کا مطلب مسلمان کا مسلمان سے جنگ نہیں اور نادرست تفسیر ہماری بڑی مشکل ہے۔

ایکنا نیوز سے گفتگو میں«شیخ کفاء محمد بطان» نے کہا کہ مسلمانوں کوچاہیے کہ اصل دشمن کو جان لیں۔

انکا کہنا تھا کہ جہاد کی غلط تفسیر کا نتیجہ ہے کہ آج شام، لیبیا اور دیگر اسلام ممالک میں فسادات ہوررہے ہیں اور اسی کہ وجہ ناقابل بیان نقصانات اسلام کو پہنچ چکے ہیں۔

 

شیخ کفاء محمد بطان نے کہا کہ دشمن مسلمانوں کو وحدت سے دور رکھنے کے لیے منصوبے بناتا ہے اور اسی وجہ سے مسلمانوں متحد نہیں ہورہے۔

 

«ولگوگراد» مفتی کونسل کے رکن کا کہنا تھا کہ مسلمان ہوشیارے اور بیداری ہی سے دشمن کے منصوبے ناکام بنا سکتے ہیں۔

روسی سنی عالم ایکنا سے:جہاد کی غلط تفسیر عالم اسلام کے لیے بڑا چیلنج

فلسطین و قدس

 

روسی اهل‌ سنت عالم نے فلسطین و قدس شریف کے حوالے سے کہا کہ صھیونی رژیم مسجد الاقصی اور فلسطینی حقوق کے خلاف اقدامات کررہا ہے اور مسلمان غافل ہے حالانکہ یہ اہم ترین مسائل مسلمانوں کے لیے بن چکے ہیں۔

ولگوگراد میں تبلیغ اسلام

 

«ولگوگراد» کے مفتی کا کہنا تھا کہ یہاں پر چار لاکھ مسلمان آباد ہیں اور صوبے کے مختلف حصوں میں اسلامی انجمنیں تبلیغ اسلام کا کام کررہی ہیں۔

 

قرآنی سرگرمیاں

 

شیخ کفاء محمد بطان نے کہا کہ روس کے مختلف قرآنی مراکز اور مساجد میں قرآنی سرگرمیاں انجام پاتی ہیں اور مختلف مقابلوں کے زریعے سے جوانوں کو قرآنی تعلیمات کی طرف مایل کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔

روسی سنی عالم ایکنا سے:جہاد کی غلط تفسیر عالم اسلام کے لیے بڑا چیلنج

وحدت اسلامی

 

اہل سنت عالم دین نے کہا کہ ملکر دشمن کے مقابلے میں کھڑے ہونے کا اتحاد کہا جاسکتا ہے اور مسلمانوں کو چاہیے کہ فروعی اختلافات سے ہٹ کو اصول پر متحد ہونا چاہیے۔

 

انکا کہنا تھا کہ وقت آن پہنچا ہے کہ مسلمان اسلام، حضرت محمد (ص) اور قرآن کریم کے گرد متحد ہوجائیں۔/

3859433

نظرات بینندگان
captcha