قومی اسمبلی اجلاس، ناروے میں توہین قرآن کیخلاف متفقہ قرارداد منظور

IQNA

قومی اسمبلی اجلاس، ناروے میں توہین قرآن کیخلاف متفقہ قرارداد منظور

15:02 - December 06, 2019
خبر کا کوڈ: 3506935
بین الاقوامی گروپ- قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ناروے میں توہین قرآن کیخلاف متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔

ایکنا نیوز- دنیا نیوز کے مطابق وزیر مملکت علی محمد خان نے توہین قرآن واقعہ کے خلاف متفقہ قرارداد پیش کی جسے متفقہ منظور کر لیا گیا۔ اس قرارداد میں توہین مذہب روکنے کے لئے عالمی قانون سازی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ عمر مجاہد کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کی شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

 

اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو وقفہ سوالات کے بعد نکتہ اعتراض پر ن لیگی رکن احسن اقبال نے کشمیر ایشو پر بات کی اور او آئی سی اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا۔

 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جواباً کہا کہ 72 سال میں پہلی بار مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر اجاگر ہوچکا، اسلامی ممالک سمیت مغربی اور یورپی پارلیمنٹ میں قراردادیں منظور ہوئیں جبکہ او آئی سی نے من وعن ہمارے موقف کی حمایت متفقہ قرارداد کے ذریعے کی۔

نظرات بینندگان
captcha