شامی مہاجر بچی کا قرآنی کارنامہ

IQNA

شامی مہاجر بچی کا قرآنی کارنامہ

10:26 - December 08, 2019
خبر کا کوڈ: 3506941
بین الاقوامی گروپ-«لطیفه احمد الطعمه» نے آوارگی کی مشکلات کے باوجود ساڑھے چار سال کی عمر میں قرآن حفظ کرلیا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے stepagency-sy.net، کے مطابق چار سالہ «لطیفه احمد الطعمه» شام کے شہر

 «دیرالزور» سے تعلق رکھتی ہے جو اس وقت ترک شہر «سیرت» میں رہایش پذیر ہے۔

 

لطیفہ کے والد احمد ضیاء کا کہنا تھا: جو بھی لطیفہ کو دیکھتا ہے حیرت زدہ ہوکر انہیں داد دیتا ہے، لطیفہ نے دو سال کی عمر سے حفظ «جزء عم»(جزء ۳۰ قرآن) شروع کیا اور ساڑھے چار سال کی عمر میں حفظ میں کامیابی حاصل کی۔

 

احمد ضیاء کا کہنا تھا: میری بچی نے حفظ قرآن کا آغاز سورہ «فاتحه»، «الناس»، «الاخلاص» اور سورہ «الفلق» سے شروع کیا اور پھر سوره «المعارج» کو سوشل میڈیا سے حفظ کیا اس کے ہم متوجہ ہوئے کہ وہ کسقدر با صلاحیت ہے تبھی وہ ساڑھے سال کی عمر ہی میں حافظہ بننے میں کامیاب ہوئی ۔/

 

3862169

نظرات بینندگان
captcha