ایکنا نیوز- خبررساں ادارے بغداد الیوم کے مطابق عصائب اهلالحق کے سربراہ قیس الخزعلی نے ٹویٹر پر داخلی مسلح جنگوں کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔
عراق میں فتنوں کے حوالے سے انکا کہنا تھا: اس دور میں مسلحانہ جھڑپیں قابل تحمل نہیں اور مسلح فورسز کو اس حوالے سے کردار ادا کرنا ہوگا۔
قیس الخزعلی نے بیان میں آیتالله العظمی سیستانی کی حمایت اور فرمودات پر عمل کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا: ہتھیار صرف حکومت کو رکھنے کا حق ہے اور عوام کے اندر اسلحوں کی موجودگی سے فتنہ اٹھ سکتا ہے۔/