بحرین؛ ۵۶ اسپشل قرآء کے درمیان مقابلہ

IQNA

بحرین؛ ۵۶ اسپشل قرآء کے درمیان مقابلہ

6:56 - December 10, 2019
خبر کا کوڈ: 3506951
بین الاقوامی گروپ- قومی«أجران» مقابلہ میں معذوروں کے درمیان مقابلہ منعقد ہوا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے akhbar-alkhaleej.com»، کے مطابق پچیسویں قومی مقابلوں میں معذوروں کے درمیان مقابلہ ہوا جو جمعرات تک جاری رہیں گے۔

 

مذکورہ مقابلے وزارت انصاف اور اوقاف اسلامی اور بحرین ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے منعقد کیے گیے ہیں۔

 

وزارت انصاف و امور اسلامی کے سیکریٹری محمد طاهر القطان، نے تقریب سے خطاب میں کہا: بحرین ایوارڈ میں مختلف کیٹگریز شامل ہیں اور یہ پچیس سالوں سے منعقد ہوتے آرہے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: پچیسویں بحرین ایوارڈ میں اسپشل افراد یا قرآء کے لیے طلبا اور طالبات کے الگ شعبوں میں مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے اور دیگر مقابلے فروری تک جاری رہیں گے۔

 

القطان کے مطابق خواتین کی اختتامی تقریب اپریل ۲۰۲۰ کو جبکہ مردوں کی اختتامی تقریب رمضان المبارک کو منعقد ہوگی۔

انکا کہنا تھا کہ اس سال کے مقابلوں میں  ۴۶۱۱ امیدواروں نے نام لکھوائے جنمیں ۲۲۶۳ مرد اور ۲۳۴۸ خواتین شامل تھِیں۔

 

انکا مزید کہنا تھا: حفظ قرآن مراکز کے درمیان مقابلہ ، طلبا و طالبات قرآن مقابلہ «بیان» معذوروں کے درمیان مقابلہ «أجران» اور معمولی ڈس ایبل قرآء کا مقابلہ «غفران» جبکہ عام قرآء کا مقابلہ «رضوان» اور غیر عرب قرآء کا مقابلہ «سلمان فارسی» اور تلاوت و تجوید کے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں۔/

3862806

نظرات بینندگان
captcha