امریکی اڈے پر حملہ/ سعودی رد عمل

IQNA

امریکی اڈے پر حملہ/ سعودی رد عمل

10:10 - January 10, 2020
خبر کا کوڈ: 3507079
بین الاقوامی گروپ- سعودی وزارت خارجہ نے امریکی اڈے پر ایرانی حملے کی مذمت کردی۔

ایکنا نیوز- سعودی نیوز ایجنسی «واس» کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب عراق میں موجودہ حالات کے تناظر میں بین الاقوامی فورسز کے اڈوں پر حملہ اور عراقی حاکمیت کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب طرفین سے پرامن رہنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

 

سعودی وزارت خارجہ اس حال میں امریکی دہشت گردانہ اڈوں پر حملوں کی مذمت کررہا ہے جہاں اس ملک نے امریکی دہشت گردانہ حملے کی طرف نہ اشارہ کیا نہ ہی اس کی مذمت کی۔/

3870471

نظرات بینندگان
captcha