ایام فاطمیه کی مجالس افریقہ،یورپ اور ایشیاء میں

IQNA

ایام فاطمیه کی مجالس افریقہ،یورپ اور ایشیاء میں

7:45 - January 12, 2020
خبر کا کوڈ: 3507088
بین الاقوامی گروپ- عاشقان اهل بیت(ع) کی بڑی تعداد ایتوپیا، صربیا اور ھندوستان میں منعقدہ مجالس میں شریک تھی۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت وتعلقات اسلامی کے مطابق مذکورہ ممالک میں مختلف پروگرامز منعقد کیے گیے جنمیں ایام فاطمیہ اور ایتوپیا، صربیا اور بمبئی میں واقع ایرانی مراکز میں شہید قاسم سلیمانی کی مجالس شامل تھیں ۔

 

پاکستان میں پیروان اہل بیت، بوھرہ برادری ، خوجہ برادری، کینیا اور تنزانیہ میں اہل تصوف کے تعاون سے مجالس منعقد ہوئی جبکہ مجالس میں حضرت زهرا(س) کی سیرت پر روشنی ڈالی گیی۔

 

مجالس ایام فاطمیه اور مجالس شہید سلیمانی صربیا میں بھی منعقد کی گیی جبکہ دعائے کمیل کمیل اور شهادت حضرت فاطمه زهرا(س) کے حوالے سے عزاداری کی گیی۔

 

بمبئی میں انجمن ایرانیاں کے تعاون سے مجلس منعقد کی گیی جسمیں ایرانی ثقافتی سفیر محسن آشوری بھی شریک تھے

اور حضرت زهرا(س) کی سیرت پر حجت‌الاسلام والمسلمین ناصری نے خطاب کیا۔

 

انکا کہنا تھا کہ رسول اعظم(ص) کی شہزادی ہر حوالے سے دنیا میں بہترین مثال اور نمونہ عمل ہیں۔

 

پروگرام میں شہید قاسم سلیمانی کو بھی خراج پیش کیا گیا اور شہادت فاطمه مرضیه (س) کی عزاداری کے بعد عزادار حضرت صدیقه کبری(س) کے دسترخوان پر مہمان بنیں۔/

3870812

نظرات بینندگان
captcha