یوکرین کا طیارہ غلطی سے میزائل کا نشانہ بنا؛ ایران نے کھلے دل سے غلطی تسلیم کی

IQNA

یوکرین کا طیارہ غلطی سے میزائل کا نشانہ بنا؛ ایران نے کھلے دل سے غلطی تسلیم کی

16:23 - January 12, 2020
خبر کا کوڈ: 3507092
بین الاقوامی گروپ- عام طور پر ان مسایل میں اکثر ممالک کے حکام غلطی تسلیم کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ ماہرین

ایکنا نیوز- اسلامی جموریہ ایران کے اعلی حکام کا کہناہے کہ یوکرین کے مسافر طیارے کو غلطی سے نشانہ بنایا گیا۔ ایران اعلی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی دھمکیوں کے سبب الرٹ اور ہنگامی حالات میں انسانی غلطی وجہ بنی تاہم ایرانی سپاہ اسکی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

 

واضح رہے کہ  طیارہ تباہ ہونے کے نتیجے میں 176 افراد ہلاک ہوئے، طیارے میں ایرانی، کینیڈین اور دیگر ممالک کے شہری سوار تھے۔

 یوکرین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران نے عالمی معیاروں اور بین الاقوامی قوانین کے تحت بلیک باکس کھولنے اور اس کی اطلاعات تک رسائی کی  اجازت دے دی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عام طور پر ان حالات میں اکثر ممالک میں عوامی ناراضگی سے بچنے کے لیے غلطی تسلیم کرنے سے گریز کی جاتی ہے ۔

سوال یہ ہے کہ جس سپاہ نے ایرانی تاریخ میں لازوال قربانیوں سے ایران کو پرامن جزیرہ بنایا ہے انکی ایک غلطی کو جواز بنا کر ایرانی عوام اپنی ہی فوج سے لاتعلقی اور ناراضگی کا اظھار کرسکتی ہے ۔

 

بلاشک ایرانی عوام جانتی ہے کہ سپاہ اور مسلح فورسز کی وجہ سے ایران آج پرامن ممالک کی صف میں کھڑا ہے اور بعض استعماری ممالک کے میڈیا کی سازشوں کے باوجود ایرانی عوام کی اکثریت سپاہ کو ملک کے دفاع میں ہراول فورس قرار اور انکے احسانات کے معترف دکھائی دیتی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha