فرانس؛ سابق وزیر نے اسکولوں میں تدریس قرآن کی درخواست کردی

IQNA

فرانس؛ سابق وزیر نے اسکولوں میں تدریس قرآن کی درخواست کردی

13:39 - January 18, 2020
خبر کا کوڈ: 3507119
بین الاقوامی گروپ- سابق وزیر تعلیم نجات فالو بلقاسم نے اسکول نصاب میں تعلیم قرآن کی درخواست کی ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «سبق» کے مطابق مراکشی نژاد سابق وزیر تعلیم نجات فالو بلقاسم نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا: فرانس میں نسل جوان کو شروع ہی میں قرآن سے آشنا ہونے کی ضرورت ہے۔

 

سیٹلائیٹ چینل  «آر.ٹی.آل» سے گفتگو میں انکا کہنا تھا، فرانس جیسے ملک جہاں مسلمانوں کی بڑی تعداد آباد ہے یہاں پر اسلامو فوبیا کی شدت سے حیرت ہوتی ہے۔

 

بلقاسم نے حجاب پابندی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایک ڈیموکریٹک ملک میں شخصی آزادی اور عقیدے پر پابندی نامناسب ہے۔

فرانس؛ سابق وزیر نے اسکولوں میں تدریس قرآن کی درخواست کردی

 

انکا کہنا تھا کہ اسلام اور مسیحیت میں بہت سی مشترکات ہیں اور ایک بچی کو اسکارف کی وجہ سے اسکول میں آنے سے روکنا درست نہیں۔/

3872278

نظرات بینندگان
captcha