سعودی عرب میں ایک اور سوشل ایکٹویسٹ کو پھانسی

IQNA

سعودی عرب میں ایک اور سوشل ایکٹویسٹ کو پھانسی

9:15 - March 02, 2020
خبر کا کوڈ: 3507311
تہران( ایکنا) شیعہ سوشل ایکٹویسٹ کو قطیف میں پھانسی کی سزا سنائی گیی ہے۔

العالم نیوز چینل کے مطابق سعودی عرب کی عدالت نے ایک اور شیعہ سوشل ایکٹویسٹ کی پھانسی کا حکم سنایا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق ریاض میں موجود «سپریم کورٹ» نے جزیرہ تاروت کے شیعہ ایکٹویسٹ «مصطفی الخیاط» کو سال ۲۰۱۱ کے قطیف حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت پر پھانسی کی سزا سنائی ہے۔

 

زرایع کے مطابق متعدد سماعتوں اور جیل میں سخت ریمانڈ  کے بعد  جولائی ۲۰۱۷ میں انہوں نے جرم کا اعتراف کیا۔

 

ریاض میں موجود «انسداد دہشت گردی» کی عدالت نے سات سوشل ایکٹویسٹوں کے لیے ۵۸ سال، مجموعی قید کی سزا سنائی ہے. زرایع کا کہنا ہے کہ تمام قیدیوں سے تشدد اور سخت ریمانڈ کے نتیجے میں اعتراف لیا گیا ہے۔

 

تازہ ترین سروے کے مطابق قطیف میں گذشتہ ۹ سال کے دوران ۱۳۰ شهید اور ۱۰۰۰ سے زاید افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔/

3882509

نظرات بینندگان
captcha