کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ،سعودی ائیر لائن نے عمرہ زائرین پر پابندی میں 31مارچ تک توسیع کردی۔

IQNA

کرونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ،سعودی ائیر لائن نے عمرہ زائرین پر پابندی میں 31مارچ تک توسیع کردی۔

9:12 - March 04, 2020
خبر کا کوڈ: 3507321
تہران(ایکنا)سعودی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافر منسوخ شدہ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کے لیے سپورٹ سنٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

کے مطابق کرونا وائرس پھیلنے کے خدش کے پیش نظر سعودی ائیر لائن نے عمرہ زائرین پر پابندی میں 31مارچ تک توسیع کردی ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق سعودی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافر منسوخ شدہ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کے لیے سپورٹ سنٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔سعودی ائیر لائن کے مطابق 31مارچ تک آن لائن ٹورسٹ ویزے کے حامل افراد بھی سفر نہیں کر سکیں گے،اس ضمن میں سعودی ائیر لائن نے تمام ائیر پورٹس کے سٹیشن مینجرز کو آگا ہ کردیا ہے ۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں بھی کرونا وائرس کا ایک کیس سامنے آ گیا ہے ۔

1101619

نظرات بینندگان
captcha