پاکستان کی ظریف کے بھارتی مسلمانوں کیخلاف تشدد پر موقف کی حمایت

IQNA

پاکستان کی ظریف کے بھارتی مسلمانوں کیخلاف تشدد پر موقف کی حمایت

10:48 - March 04, 2020
خبر کا کوڈ: 3507323
تہران( ایکنا) اسلام آباد، پاکستانی وزیر خارجہ نے بھارتی مسلمانوں کے خلاف ظلم و تشدد پر اپنے ایرانی ہم منصب کے موقف کی حمایت کی۔

"شاہ محمود قریشی" نے منگل کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہا کہ ہم اپنے بھائی محمد جواد ظریف کی اعلان ہونے والی پریشانیوں جو ہندوستانی حکام کو تمام ہندوستانیوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا چاہئے، کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا بڑے پیمانے پر تشدد کا شکار ہے جس کے نتیجے میں مسلمانوں کو تشدد پسند طاقتوں کی جارحیت کے سامنا ہیں۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے بھارتی مسلمانوں کے شیطانی قتل عام کو تمام علاقے کے لئے خطرناک قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق "محمد جواد ظریف" نے پیر کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، بھارت میں مسلمانوں کیخلاف منظم یافتہ تشدد کی نئی لہر کی مذمت کرتا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت اور 18 سے زائد یورپی ممالک کے شہریوں نے بھارت میں مسلمانوں کیخلاف تشدد کی وجہ سے دھرنوں اور احتتاج کرتے ہوئے اس حادثے میں ملوث افراد کیخلاف فوری اقدمات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ بھارتی دارالحکومت دہلی میں اب تک مسلمانوں کیخلاف تشدد اور کشیدگی میں 46 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

83700850

نظرات بینندگان
captcha