ٹرمپ سب سے خطرناک شخص ہیں: امریکی اسپیکر

IQNA

ٹرمپ سب سے خطرناک شخص ہیں: امریکی اسپیکر

8:56 - March 07, 2020
خبر کا کوڈ: 3507340
تہران( ایکنا) امریکی ایوان نمائندگان سربراہ نینسی پیلوسی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر ملکی تاریخ کا خطرناک ترین شخص قرار دیا ہے۔

 کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں امریکی ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹ سربراہ نینسی پیلوسی کا کہنا تھا کہ ان کے اور ٹرمپ کے درمیان ٹھوس اختلافات پائے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نہ تو حقائق بیان کرتے ہیں اور نہ ہی آئین کا احترم کرتے اور ساتھ ہی بچوں کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔
امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نے ڈیموکریٹ ارکان پر زور دیا کہ وہ اپنی ساری توجہ ٹرمپ کو شکست دینے پر مرکوز کریں کیونکہ ملک آئندہ چار برسوں تک ٹرمپ کی صدارت کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
صدر ٹرمپ کی سب سے بڑی ناقد شمار ہونے والی نینسی پیلوسی نے گزشتہ ہفتے کورونا وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی پالیسوں پر بھی کڑی نکتہ چینی کی تھی۔

362957

نظرات بینندگان
captcha