حضرت فاطمہ اور حضرت خدیجہ مسلم خواتین کیلئے رول ماڈل

IQNA

حضرت فاطمہ اور حضرت خدیجہ مسلم خواتین کیلئے رول ماڈل

9:34 - March 09, 2020
خبر کا کوڈ: 3507352
تہران( ایکنا)فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اسلامی تاریخ کے یہ روشن کردار حضرت فاطمہ (س) اور حضرت خدیجہ (س) ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

مطابق وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہر مسلمان عورت کا رول ماڈل حضرت فاطمہ الزہرا (س) کی سیرت طیبہ اور امہات المومنین جیسی جلیل القدر ہستیاں ہیں۔ پہلی مسلمان خاتون حضرت خدیجۃ الکبریٰؓ تجارت کے پیشے سے وابستہ تھیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت خواتین کے ہر قسم کے استحصال کے خلاف ہے اور ان کے آئینی، قانونی، سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق کے تحفظ کے لئے پُرعزم ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وجود کی نمائش خود عورت کی توہین ہے، خاتون کی عزت و وقار اس کی حیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا یا کسی بھی فورم پہ عورت کی تضحیک و تذلیل ناقابلِ قبول رویہ ہے ۔

362974

نظرات بینندگان
captcha