کرونا نے ملایشین قرآنی مقابلوں کو ملتوی کردیا

IQNA

کرونا نے ملایشین قرآنی مقابلوں کو ملتوی کردیا

5:32 - March 13, 2020
خبر کا کوڈ: 3507373
تہران( ایکنا) اپریل میں ہونے والے قرآنی مقابلے کرونا سے بچاو کی خاطر کینسل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کوالا لمپور میں ایرانی ثقافتی سفیر محمد اورعی کریمی کا کہنا تھا: مقابلوں کو کینسل کرکے جولائی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

پیغام کا متن کچھ یوں ہے:

با سلام و درود

احترام کے ساتھ عرض ہے کہ ایرانی ثقافتی مرکز کے ملایشین اسلامک ڈیولپمنٹ  ڈیپارٹمنٹ(جاکیم) کے ساتھ رابطے پر بتایا گیا ہے کہ اپریل کو بین الاقوامی قرآنی مقابلے جو شعبان المعظم میں ہونے تھے کرونا سے بچاو کی خاطر کینسل کردیا گیا ہے ۔

جاکیم کے مطابق مقابلوں کے لیے جولائی کا مہینہ مقرر کیا گیا ہے جو زی القعدہ کے مہینے میں منعقد ہوں گے۔

اس حوالے سے جاکیم کی جانب سے جلد نیا اطلاعیہ شائع کیا جارہا ہے جو مختلف ممالک کے سفارت خانوں کو ارسال کیا جائے گا۔

 

تاہم واضح کرنا ضروری ہے کہ جولائی میں مقابلے اس شرط پر منعقد ہوں گے کہ کرونا کے حوالے سے صورتحال کنٹرول میں ہو۔

 

محمد اورعی کریمی

ایرانی ثقافتی سفیر- کوالا المپور

3884880

نظرات بینندگان
captcha