عراق تازہ ترین؛ کربلا ائیرپورٹ اور امریکی «k-۱» اڈے پر حملہ

IQNA

عراق تازہ ترین؛ کربلا ائیرپورٹ اور امریکی «k-۱» اڈے پر حملہ

6:00 - March 14, 2020
خبر کا کوڈ: 3507380
تہران( ایکنا) امریکی طیاروں نے مختلف عراقی مقامات کو نشانہ بنایا جبکہ شمالی عراق میں 1k ائیرپورٹ پر بھی راکٹ باری کی اطلاعات ملی ہیں۔

کربلا میں مقامی حکام کے مطابق جدید زیر تعمیر ائیرپورٹ جو «الحیدریه» میں واقع ہے تین مزائیلوں سے ہدف قرار دیا گیا ہے۔

 

حملے میں ایک شخص جان بحق ہوا جبکہ ائیرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

 

 

حشدالشعبی کے اڈوں پر حملہ

 

«المیادین» کے مطابق عراقی صوبوں صلاح الدین، بابل، بصره اور کربلا میں امریکی طیاروں نے بم باری کی ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق «جُرفُ الصَخر»، «طبابة» اور «السعیدات» میں اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

«السومریه‌نیوز» کے مطابق عراقی حزب‌الله کے اڈے کو جرف‌الصخر پر بھی بم باری ہوئی ہے۔

 

عراقی میڈیا کے مطابق  بابل میں دو پولیس شہید جبکہ حشد الشعبی اور پولیس کے متعدد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

 

رائٹرز کے مطابق انبار میں پانچ اسلحہ گودام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

حشدالشعبی کے اڈے کو «بلد» اور شام – عراق سرحد کے قریب واقعہ «بوکمال» پر بھی بم باری ہوئی ہے۔

 

 

الجزیره کے مطابق بابل، صلاح الدین، بصره اور کربلا میں حشد الشعبی کے اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

امریکی  وزارت دفاع کا بیان

 

امریکی وزارت دفاع (پنٹاگوننے بیان میں حملوں کو «التاجی» اڈے پر حملے کا بدلہ قرار دیا ہے۔

 

امریکی وزیر دفاع «مارک اسپر» نے کہا ہے کہ امریکہ کسی صورت اپنے مفادات پر حملے کو برداشت نہیں کرسکتا۔

 

 

عراقی فوج کا بیان

 

عراقی فوج نے بیان میں کہا ہے کہ جمعے کے دن مختلف علاقوں میں حشدالشعبی، عراق پولیس اور فوج کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

امریکی اڈے «k-۱» پر راکٹوں سے حملہ

    

رپورٹ کے مطابق شمالی عراق میں قائم امریکی اڈے «k-۱» (کی-وان) پر بھی راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

 

مختلف زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کرکوک کے قریب واقع اڈہ «K-۱» کو کاٹیو شاہ میزائیلوں سے حملہ ہوا ہے۔

 

امریکی سفارت خانے کی حفاظت سخت

 

امریکی اڈے اور حشد الشعبی کے اڈوں پر حملوں کے بعد بغداد میں امریکی سفارت خانے کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق امریکی سفارت خانے کے قریب سیکورٹی فورسز کے اہلکار بڑی تعداد میں موجود ہیں۔/

3885008

نظرات بینندگان
captcha