بغداد، امریکی اڈے پر حملہ کے بعد نقل و حرکت تیز

IQNA

بغداد، امریکی اڈے پر حملہ کے بعد نقل و حرکت تیز

6:45 - March 15, 2020
خبر کا کوڈ: 3507386
تہران( ایکنا) «التاجی» پر دوبارہ حملے بعد اربیل میں امریکی سفارت خانہ بند کردیا گیا/ عراقی رہنماوں کی جانب سےحملہ تیز کرنےکا انتباہ

امریکی اڈے پر ایک بار پھر راکٹوں کے حملے کے بعد امریکی سفارت خانے نے نئی ہدایات جاری کردی اور اعلان میں کہا گیا کہ  اربیل میں امریکی سفارت خانے کو پانچ دن کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ حالات کے تناظر اور کرونا روک تھام کے لیے اربیل قونصلیٹ کو ۱۹ مارچ تک بند کردیا گیا ہے۔

 

متعد عراقی رہنماوں نے عراقی فورسز پر امریکی حملوں کو داعش کی حمایت قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فورسز کے خلاف حملہ تیز کیا جائےگا۔

 

المیادین نیوز کے مطابق عراقی پارلیمنٹ ک رکن «حسن سالم» نے التاجی امریکی اڈے پر حملے کے بعد حشد الشعبی اور عراقی فورسز کے مراکز پر امریکی بم باری کو اعلان جنگ قرار دیا۔

 

انکا کہنا تھا کہ مصدقہ اطلاعات موجود ہیں کہ امریکہ عراق میں داعش کو دوبارہ سرگرم کرنا چاہتا ہے۔

سالم نے حکومتی بیانات کو کمزور قرار دیتے ہوئے کہا کہ دو ہی آپشن عراق کے پاس ہے یا امریکی فورس کو نکالا جائے یا ان سے اعلان جنگ کرے، حکومت امریکہ کے خلاف اقوام متحدہ میں جاکر شکایت درج کرے۔

 

مذکورہ نمایندے نے انگلینڈ اور امریکی سفراء سے سخت احتجاج کا بھی مطالبہ کیا۔

 

«احمد الکنانی» نے بھی امریکی فورسز پر حملے کو مبارک قرار دیا اور عراقی فورسز پر حملوں کو مقاومتی بلاک پر حملہ قرار دیا۔

 

بغداد س ۲۷ کیلومیٹر کے فاصل پر واقع التاجی میں قایم امریکی اڈے کو عراقی فورسز کی تربیت کے بہانے قائم کیا گیا ہے۔/

3885280

 

نظرات بینندگان
captcha