اقوام متحدہ کربلا ائیرپورٹ کے تخریب شدہ بلڈنگ کا معائنہ کرے

IQNA

اقوام متحدہ کربلا ائیرپورٹ کے تخریب شدہ بلڈنگ کا معائنہ کرے

6:34 - March 17, 2020
خبر کا کوڈ: 3507392
تہران( ایکنا)روضہ حسینی کے بیان میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کربلا ائیرپورٹ کا معائنہ کرے جو امریکی حملے میں متاثر ہوا ہے۔

آستانہ حسینی کے شعبہ تعلقات سے جاری بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عراق میں اقوام متحدہ کے نمایندے اور بین الاقوامی ماہرین امریکی حملے میں متاثرہ بلڈنگ کا معائنہ کریں۔

 

روضہ حسینی کی جانب سے عراق میں قائم یواین کے نمایندے کو رسمی طور پر خط لکھا گیا ہے کہ وہ جمعہ کے دن امریکی حملے میں متاثر کربلا ائیرپورٹ کا دیگر ماہرین کے ہمراہ معائنہ کریں۔

 

خط میں لکھا گیا ہے کہ وہ آکر دیکھ لیں کہ ائیرپورٹ غیرفوجی تھا اور اسی طرح مالی حوالے سے نقصانات کا تخمینہ لگائے۔/

/3885867

نظرات بینندگان
captcha