ترجمه و تفسیر قرآن قزاقی زبان میں شائع

IQNA

ترجمه و تفسیر قرآن قزاقی زبان میں شائع

7:20 - March 18, 2020
خبر کا کوڈ: 3507398
تہران( ایکنا) قازقستان کے اسلام شناس«ارشات اونگاراف» نے قزاقی زبان میں قرآن کا ترجمہ کیا ہے۔

قزاقی زبان میں«قرآن کریم: ترجمه و تفسیر» کی تقریب رونمائی میں مفتی اعظم «نوروزبای حاجی تاقان اولی»، قازقستان مسلم کونسل کے سربراہ، پارلیمنٹ کے اراکین، علما اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔

 

قازقستان کے مفتی اعظم «نوروزبای حاجی» نے تقریب سے خطاب میں:  رسول گرامی اسلام کا فرمان ہے کہ جس گھر میں قرآن پڑھا جائے اس میں برکتیں نازل ہوتی ہیں اور شیاطین دور ہوجاتے ہیں لہذا اپنے گھروں کو قرآن مجید کی تلاوت سے نورانی کیجیے۔

 

انکا کہنا تھا: ترجمہ کی ایک خاصیت یہ ہے کہ عربی سے  قزاقی زبان میں هر آیت  کے ساتھ ترجمہ اور تفسیر انجام دیا گیا ہے اور شان نزول بھی بیان ہوا ہے۔

 

ترجمه و تفسیر قرآن کا مقصد قرآن فھمی کا فروغ ہے . قرآن کریم کا ترجمہ اسلام شناسی کے ماہر ارشات اونگاراف کی کاوشوں سے انجام دیا گیا ہے۔

 

قزاقی زبان کے قوانین کے مطابق اس قرآن کے ترجمے کے ماہر ادبیات «نورجان مرادعلی اف» نے تصحیح اور چیکنگ کی ہے۔/

3886130

نظرات بینندگان
captcha