مصر؛ کرونا کی وجہ سے کرفیو نافذ کردیا گیا

IQNA

مصر؛ کرونا کی وجہ سے کرفیو نافذ کردیا گیا

7:25 - March 25, 2020
خبر کا کوڈ: 3507417
تہران( ایکنا) مصر نے کرونا کی روک تھام کے لئے ملک میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

مصر کے وزیراعظم مصطفی مدبولی نے منگل کو میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کرفیو کا نفاز بدھ سے ہوگا۔

 

وزیراعظم کے مطابق روزانہ صبح سات سے شام چھ بجے تک کرفیو لگے گا جسمیں کسی کو آنے جانے کی اجازت نہ ہوگی۔

 

انکا کہنا تھا کہ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔ 

 

مدبولی کے مطابق یونیورسٹی اور اسکولوں کی چھٹی میں دو ہفتے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 

وزارت صحت نے کرونا روک تھام کے لیے ایک ارب مصری پونڈ مختص کردیا ہے۔

 

مصر میں اب تک ۳۶۶ کیسز سامنے آچکے ہیں اور انیس افراد کرونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔/

3887240

نظرات بینندگان
captcha