کوئٹہ؛ کرونا کو شکست دینے کے لیے پرعزم جوان میدان میں

IQNA

کوئٹہ؛ کرونا کو شکست دینے کے لیے پرعزم جوان میدان میں

7:57 - March 25, 2020
خبر کا کوڈ: 3507420
تہران( ایکنا) پاکستان کے شہر کوئٹہ کی مختلف مذہبی جماعتوں کے نوجوان ایثار و فدا کاری کی داستان رقم کررہے ہیں۔

ایکنا نیوز- ایران اور عراق سے آئے زائرین میں بعض جو شیخ زاید ہسپتال کوئٹہ میں زیرعلاج ہیں انکو سہولت کی فراہمی کے لیے مجلس وحدت اور بعض دیگر مذہبی جماعتوں کے رضا کار حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ایثار  و فداکاری کی داستاں رقم کررہے ہیں۔

یہ جوان کھانے کی فراہمی کے علاوہ زیرعلاج زایرین کی دیگر مختلف ضرورتوں کو بھی حد امکان تک پورا کرنے کی کاوش کرتے ہیں۔

کوئٹہ؛ کرونا کو شکست دینے کے لیے پرعزم جوان میدان میں

مجلس وحدت مسلمین کے رہنما آغا رضا صاحب کی کوششوں سے قرنطینہ میں جو زائرین ہے ان کے لیے راشن کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ جسے زائرین کے فیملیز میں تقسیم کیا جائے گا۔ یہ راشن پی ڈی ایم اے کی طرف سے آغا رضا صاحب کو دیا گیا ہے تاکہ زائرین میں تقسیم کروائے۔

کوئٹہ؛ کرونا کو شکست دینے کے لیے پرعزم جوان میدان میں

قابل ذکر ہے کہ مختلف حلقوں میں ان جوانوں کے جذبوں کو بھرپور انداز میں سراہا جارہا ہے جو جان خطرے میں ڈال کر مریضوں کی تیمار داری کررہے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha