غزه؛ تدریس قرآن کے سو آن لاین گروپس

IQNA

غزه؛ تدریس قرآن کے سو آن لاین گروپس

8:47 - April 04, 2020
خبر کا کوڈ: 3507461
تہران(ایکنا) کورونا کی وجہ سے قرآنی مدرسوں کی بندش کے بعد آن لاین طریقے سے پڑھانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

فلسطین میں کورونا وائرس کے پیش نظر قرآنی سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے نعم البدل کا انتظام کیا گیا ہے۔ حفظ قرآن «الشفیع» پروگرام کے انچارج محمد شعشاعه، کا اس حوالے سے کہنا تھا: اس وقت ۱۰۰ آن آین گروپس غزہ میں تدریس قرآن کے لئے ترتیب دیا جاچکا ہے جس سے ۱۰۰ هزار طلبا اور طالبات استفادہ کررہی ہیں۔

 

غزہ میں دارالقرآن و سنت  کے ڈائریکٹر بلال عماد، کا کہنا تھا: دارالقرآن غزه میں «آن لاین تدریس قرآن مرکز» کا قیام سال ۲۰۱۵ عمل میں لایا گیا تھا اور اس کا اچھا خاصہ تجربہ ہے جس سے پوری دنیا کو قرآنی حوالے سے مستفید کیا جاسکتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: ۵۰ قرآنی اساتذہ اس مرکز میں مصروف عمل ہیں اور دنیا کے ۷۵ ممالک سے طلباء اس سے مستفید ہوتے ہیں اور اس وقت کورونا کی وجہ سے مراکز اور مساجد بند ہوچکے ہیں اور طلبا اس مرکز سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

 

بلال عماد کے مطابق حفظ قرآن آن لائن مرکز کو تدریس تلاوت، تجوید، سنت اور دیگر قرآنی علوم کے لیے تبدیل کیا گیا ہے۔/

3888750

 

نظرات بینندگان
captcha