ابراهیمی‌ترکمان کا ایران پر پابندی کے حوالے سے مذہبی رھنماوں کے نام پیغام جاری

IQNA

ابراهیمی‌ترکمان کا ایران پر پابندی کے حوالے سے مذہبی رھنماوں کے نام پیغام جاری

7:12 - April 06, 2020
خبر کا کوڈ: 3507472
تہران(ایکنا) ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی سربراہ نے دنیا کے مذہبی رھنماوں کے نام پیغام میں امریکی پابندیوں کو غیر انسانی قرار دیا۔

ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے سربراہ ابوذر ابراهیمی‌ترکمان نے دنیا کے مذہبی رھنماوں کے نام پیغام میں کہا : امید ہے کہ موجود بحران اور آفات سے پنجہ آزما دنیا خدا کے لطف و کرم سے امن و سلامتی کا رخ کرے گی۔

 

پیغام میں کہا گیا ہے: اس وباء نے ہمیں دکھا دیا کہ ترقی کے باوجود انسان کسقدر لاچار ہے تاکہ انسان نفرت و دشمنی کی بجائے دوستی و محبت کی طرف بڑھے، وباء نے دکھا دیا کہ قومی حفاظت کا مفہوم نہیں اور لندن و روم کا امن بغداد و صنعا کے امن سے جدا نہیں اور نیویارک، اسٹاک ہوم اور ٹوکیو کی خوشی و سلامتی دھلی، پیکن اور تہران سے الگ نہیں۔

 

انکا کہنا تھا: ایرانی شاعر سعدی شاعر نے بہت پہلے کہا تھا کہ انسان ایک جسم کے مانند ہے اور ایک حصے کو تکلیف پہنچے تو سارے بدن کو درد ہوتا ہے آج ان حالات میں جہاں پوری دنیا مشکلات سے دوچار ہے وہی پر ایران کو دوہری مشکلات کا سامنا ہے جو امریکی پابندیوں کی وجہ سے غذا اور میڈیکل سازو سامان بھی خرید نہیں سکتا۔

 

انکا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ انصاف کی تاکید کے باوجود انسانی حقوق، ہوائی سفر اور ادویات پر پابندی لگائی گیی ہے اور کورونا بحران میں حالات کو مزید سنگین کردیا ہے اور امریکہ مسلسل ان قوانین پر عمل سے گریزاں بلکہ دیگر ممالک کو عمل پر دھمکیاں دے رہا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ تمام عالمی اور انسان حقوق اور قوانین کے برعکس امریکہ بچوں اور بزرگ بیماروں کے علاج کے حوالے سے بھی رکاوٹ بن رہا ہے۔

 

پیغام میں کہا گیا ہے کہ جہاں کورونا سے پوری دنیا مصیبت میں مبتلا ہے وہی پر امریکہ نے پابندیوں سے بیماروں کے علاج میں رکاوٹ کھڑی کردی ہے اور اگر دنیا کے مختلف مذاہب نے ان غیرقانونی اور غیر انسانی ظالمانہ پابندیوں کے حوالے سے آواز بلند نہ کی تو شاید بیماروں کے علاج کے لیے بہت دیر ہوجائے۔

 

انکا کہنا تھا کہ مذہبی حوالے سے ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ضمیر، اخلاق اور ایمان کی آواز پر لبیک کہیں اور ایران کے مختلف شہروں کے ہسپتالوں میں پڑے بیماروں کے علاج کے لیے کردار ادا کریں۔

 

 

 

قابل ذکر ہے کہ موجود پیغام پاپ فرانسیس، کیھتولک رہنما، کارڈینال کریسٹف شونبرن، اسقف اعظم ویانا ، اسقف اعظم آلن ڈی رائنی، سویزرلینڈ رہنما، پیٹریارک کریل، اسقف اعظم ماسکو، ایرمیوس دوم، اسقف اعظم یونان، کاتولیکوس آرام اول ، ماری جوزه اوسرڈکار، لوبلیانا کالج استاد، کارڈینال جین نوئل آولین، سربراہ پیرس کیھتولک یونیورسٹی، اولاو فیکس ٹویت، عالمی کلیسا کونسل سربراہ، ایلیای دوم، جارجیا آرتھوڈکس کلیسا، اسقف اعظم کیم هی جونگ، جنوبی کوریا، آشین نیانیسارا، میانمار، پروفسور رامش چندرا سینها، هندوستان، تسونه کیو تاناکا، جاپان، داریغا نظربایف، قزاقستان اور ولادیمیر یاکونین، روس کے نام بھیجا گیا ہے۔/

3889376

 

نظرات بینندگان
captcha