عراق؛ «الزرفی» کا کابینہ تشکیل سے دست بردار ہونے کا امکان

IQNA

عراق؛ «الزرفی» کا کابینہ تشکیل سے دست بردار ہونے کا امکان

8:41 - April 08, 2020
خبر کا کوڈ: 3507482
تہران(ایکنا) «عدنان الزرفی» کے قریبی رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ شیعہ تنظیموں کی اتفاق رائے کی صورت میں وہ دست بردار ہوسکتا ہے۔

النصر الاینس کے رکن پارلیمنٹ «فلاح الخفاجی» نے کہا ہے کہ اگر شیعہ تنظیموں نے الزرفی کی جگہ کسی اور فرد کے انتخاب پر اتحاد کیا تو وہ ممکنہ طور پر دست بردار ہوسکتے ہیں۔

 

الخفاجی کے مطابق الزرفی کو کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے کافی دباو کا سامنا ہے تاہم وہ چاہتا ہے کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں اسکا فیصل ہو۔

 

المیادین چینل نے خبر دی ہے کہ شیعہ جماعتیں «عدنان الزرفی» کے نعم البدل امیدوار کے انتخاب پر متفق ہوچکی ہیں۔

 

حکمت ملی کے نمایندے «حسن فدعم» کے مطابق شیعہ جماعتوں نے «مصطفی الکاظمی» کو وزیراعظم کے امیدوار بنانے پر دستخط کی ہے اور جلد صدر کو انکا نام ارسال کیا جائے گا۔/

3890009

 

نظرات بینندگان
captcha