کورونا بحران اور رمضان میں روزے کے حوالے سے آیت‌الله سیستانی کا فتوی

IQNA

کورونا بحران اور رمضان میں روزے کے حوالے سے آیت‌الله سیستانی کا فتوی

7:22 - April 12, 2020
خبر کا کوڈ: 3507492
تہران(ایکنا) شیعہ مرجع تقلید نے کورونا وائرس بحران کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کا روزہ ہر مکلف پر واجب ہے۔

آیت‌الله سیدعلی سیستانی نے رمضان میں پیاس اور گلہ خشک ہونے اور کورونا خطرے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں فتوی صادر کیا ہے۔

 

آیت‌الله سیستانی کا کہنا تھا: رمضان المبارک میں ہر مکلف پر روزہ واجب ہے اس سے ہٹ کر کہ دوسروں کی شرائط کیا ہیں یا اس کی حالت کیسی ہے.

 

اگر رمضان میں ایک شخص مطمین ہو کہ تمام تر احتیاط کے باوجود روزہ رکھنے کی وجہ سے اس کورونا ہوگا تو اس پر روزہ واجب نہیں۔

 

اگر انسان گھر میں رہ کر اور تمام ہدایات پر عمل کرکے کورونا خطرے کو کم کرسکتا ہے تو اس روزہ رکھنا ہوگا۔

 

اگرچہ ڈاکٹروں نے تاکید کی ہے کہ گلہ خشک نہ جائے اور پانی زیادہ پی لیں تاہم اگر انسان احتیاط کے باوجود یقین کرے کہ وہ خشک گلے کی وجہ سے کورونا کا شکار ہوگا تو اس پر روزہ واجب نہیں۔

 

اگر کوئی اس مہینے میں چھٹی لیکر گھر میں رہ کر روزہ رکھ سکتا ہے تو اس پر روزہ لازم ہے تاہم کوئی کسی طرح سے چھٹی نہیں لے سکتا اور کام کی صورت میں اس کو کورونا کا خطرہ موجود ہے تو اس پر لازم نہیں تاہم وہ سرعام کھانے پینے سے گریز کریں۔

 

قابل ذکر ہے کہ رمضان کا روزہ ہر بالغ انسان پر واجب ہے اور ہر شخص اپنی حالت سے بہتر آگاہ ہے کہ وہ روزہ رکھنے کے قابل ہے یا نہیں۔/

3890798

نظرات بینندگان
captcha