الازهر: متاثرین کی مدد کرنا عمرے سے بہتر ہے

IQNA

الازهر: متاثرین کی مدد کرنا عمرے سے بہتر ہے

7:40 - April 15, 2020
خبر کا کوڈ: 3507509
تہران(ایکنا) دارالافتاء مصرنے «صدقه کو ترجیح حاصل ہے» مہم کے زریعے سے عمرہ پر جانے والوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے خرچے کورونا متاثرین کو دیں۔

سعودی عرب کی جانب سے عمرہ حج کینسل کروانے کے بعد  دارالافتای مصر نے عمرہ پر جانے والے افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے خرچے کورونا متاثرین کے لیے وقف کریں۔

 

دارالافتای مصر نے کورونا وباء کی وجہ سے غریبوں اور نادار طبقے کے لیے «صدقه کو ترجیح ہے» مہم شروع کیا ہے۔

 

مصر کے مفتی اعظم شوقی علام نے بحرانی حالات میں نیاز مندوں کی مدد کو اجرعظیم قرار دیتے ہوئے عمرہ پر جانے والوں سے کہا ہے کہ وہ اس وائرس سے متاثر اور بیکار ہونے والے غریبوں کے لیے خرچہ وقف کریں۔

 

دارالافتای مصرنے «صدقه اہم ہے» اینمیشن کے زریعے سے پیغام دیا ہے کہ خصوصی منافع پر عمومی منافع کو اہمیت حاصل ہے۔

 

اینیمشن میں کہا گیا ہے: آج اقتصادی مشکلات بہت زیادہ ہیں اور ہر طرف فقر و ناداری، مقروض و بیمار افراد کے ہوتے ہوئے انکی مدد کرنا حج و عمرہ ہر ترجیح رکھتا ہے۔/

3891638

نظرات بینندگان
captcha