دارالافتای مصر؛ کورونا مریضوں کے علاج میں مصروف ڈاکٹروں پر روزہ واجب نہیں

IQNA

دارالافتای مصر؛ کورونا مریضوں کے علاج میں مصروف ڈاکٹروں پر روزہ واجب نہیں

7:50 - April 15, 2020
خبر کا کوڈ: 3507512
تہران(ایکنا) شرعی سوالوں کے ایک جواب میں دار الافتاء نے کورونا متاثرین کے علاج کرنے والوں ڈاکٹروں پر روزہ رکھنے کو اختیاری دیا۔

رمضان المبارک کے قریب آتے ہوئے اور دوسری جانب کورونا بحران کے پیش نظر دئیے گیے سوالوں کے ایک جواب میں مذکورہ جواب دیا گیا ہے۔

 

دار الافتای مصر نے ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے:

 

۱- جو شخص سالم ہے اور روزہ رکھ سکتا ہے اس پر روزہ رکھنا واجب ہے۔

 

۲- اگر کوئی شخص کورونا میں مبتلا ہے تو وہ ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق عمل کریں ۔

 

۳- متاثرین کے علاج میں مصروف ڈاکٹرز اور نرس اگر روزہ کی وجہ سے خطرہ محسوس کریں تو ان پر روزہ رکھنا واجب نہیں۔

 

وزارت اوقاف مصر کی جانب سے تاکید کی گئی ہے کہ مستحب نمازوں اور  اعتکاف وغیرہ کے پروگراموں کو رمضان المبارک میں کورونا کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے۔/

3891727

 

نظرات بینندگان
captcha