کرونا بحران؛ عرب لیگ نے فلسطینی اسیروں کی آزادی کا مطالبہ کردیا

IQNA

کرونا بحران؛ عرب لیگ نے فلسطینی اسیروں کی آزادی کا مطالبہ کردیا

8:42 - April 18, 2020
خبر کا کوڈ: 3507520
تہران(ایکنا) عرب لیگ نے ہلال احمر اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی اسیروں کی رہائی اور ادویات فراہمی کے لیے اقدام کریں۔

عرب لیگ نے  فلسطینی اسراء کے دن کی مناسبت سے بزرگ اور بیمار فلسطینی اسراء کی فوری آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی جانوں کو کورونا سے شدید خطرات لاحق ہیں۔

 

عرب لیگ نے صھیونی رژیم کو تمام تر خطرات کی ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جینوا کنونشن کے تحت فوری طور پر قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ پوری دنیا میں کورونا سے بچنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں تاہم صھیونی رژیم فلسطینی قیدیوں کو درپیش خطرات سے لاحق غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہا ہے۔

 

عرب لیگ نے فلسطینی جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے فلسطینی قیدیوں کی استقامت کو سراہا اور صھیونی نسل پرستی کی مذمت کی۔

 

عرگ لیگ نے تمام انسانی حقوق کے اداروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی قدیوں کی رہائی کے لیے کوشش کریں۔

 

قابل ذکر ہے کہ اب بھی ۵ هزار فلسطینی قیدی مختلف صھیونی جیلوں میں اسارت میں بسرکررہے ہیں جہاں انکو کورونا سے بچانے کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔/

3892162

نظرات بینندگان
captcha