تاجیکستان میں مساجد سیل

IQNA

تاجیکستان میں مساجد سیل

8:47 - April 18, 2020
خبر کا کوڈ: 3507522
تہران(ایکنا) تاجیکستان علما کونسل نے کورونا وائرس کے پیش نظر مساجد میں جانے سے عوام کو روک دیا۔

تاجیکستان علما کونسل نے اپنی ویب سائٹ پر میں ایک بیان میں کہا ہے کہ نماز باجماعت، نماز جمعہ اور نماز تراویح پر کورونا سے بچاو کے پیش نظر مکمل پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

 

علما کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو اسلامی ممالک بالخصوص ایران، سعودی عرب، ترکی اور پاکستان میں دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ مساجد میں اجتماعات کو روک دیا جائے۔

 

بیان میں نماز با جماعت، نماز جمعه اور نماز تراویح  اٹھارہ اپریل سے فوری پابندی ہوگی. جبکہ رمضان میں افطاری اور دیگر تمام اجتماعی پروگراموں پر بھی پابندی ہوگی۔

 

قابل ذکر ہے کہ علما کونسل نے پانچ مارچ کو بھی مطالبہ کیا تھا کہ مساجد میں جانے سے اجتناب کیا جائے تاہم مساجد میں اسپرے کی وجہ سے بعد میں نماز کی اجازت دی گئی تھی۔

 

واضح رہے کہ تاجیکستان میں کورونا کیس کا اب تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔/

3892198

نظرات بینندگان
captcha