حزبالله عراق (کتائب حزبالله) کے مطابق مقاومتی تنظیموں کی مصطفی الکاظمی، سے نشست میں سردار حاج قاسم سلیمانی، ابومهدی المهندس اور دیگر ساتھیوں کی امریکی فورس کے ہاتھوں شہادت پر تحقیقاتی کمیٹی قایم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس جنایت پر کسی کی کوتاہی کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں اور ممکنہ طور پر امریکہ کو اس بدترین اقدام پر مجرم قرار دیا جائے گا۔
مقاومتی گروپوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم قائم اور درست نتائج کو عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔/