ظریف اور سربراہ اقوام متحدہ کا یمن میں انسانہ دوستانہ امداد کی ترسیل پر زور

IQNA

ظریف اور سربراہ اقوام متحدہ کا یمن میں انسانہ دوستانہ امداد کی ترسیل پر زور

23:28 - April 26, 2020
خبر کا کوڈ: 3507558
تہران(ایکنا)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سربراہ نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، یمنی پورٹس میں قیام امن اور سرحدوں کو کھولنے کی ضرورت سمیت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران، یمن میں انسان دوستانہ امداد کی ترسیل پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق "انٹونیو گوٹرش" نے آج بروز اتوار کو "محمد جواد ظریف" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران یمن میں جنگ بندی اور سیاسی مذاکرات کے آغاز سے متعلق ایرانی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے یمنی پورٹس میں قیام امن اور سرحدوں کو کھولنے کی ضرورت سمیت کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران، یمن میں انسان دوستانہ امداد کی ترسیل پر زور دیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ انٹونیو گوٹرش نے حالیہ ہفتوں کے دوران ظریف سے دو ٹیلی فونک رابطوں میں، یمن میں جنگ بندی کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے اقوام متحدہ کیجانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور کوششوں کی رپورٹ کو پیش کیا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے یمن میں جنگ بندی کا تسلسل جاری رکھنے کیلئے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یمنی بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

انہوں نے پائیدار جنگ بندی کو یمنی بحران کے سیاسی حل کا پیش خیمہ قرار دے دیا۔

ظریف نے افغانستان کے سیاسی بحران کے حل اور افغان امن عمل کی پیشرفت میں ایرانی سفارتی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے حالیہ دونوں میں "اشرف غنی" اور "حنیف اتمر" سے اپنے ٹیلی فونک رابطوں کی تفصیلات کی وضاحت کی۔

https://ur.irna.ir

نظرات بینندگان
captcha