لبنان؛ مظاہروں کو گمراہ کرنے پر سیدعلی فضل‌الله کا انتباہ

IQNA

لبنان؛ مظاہروں کو گمراہ کرنے پر سیدعلی فضل‌الله کا انتباہ

12:20 - May 02, 2020
خبر کا کوڈ: 3507579
تہران(ایکنا) بیروت کے امام جمعہ سید علی فضل اللہ نے مظاہروں کو غلط استفادے کے حوالے سے خبردار کردیا۔

لبنانی امام جمعہ سیدعلی فضل‌الله نے فقیر و نادار طبقوں کی آواز سننے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: عوام کی داد رسی حکام کی اولین ترجیح ہونی چاہیے اور انکو چاہیے کہ وہ ملک کو غیروں کے مفادات کے لیے قربانی کا بکرا نہ بنائے۔

 

انکا کہنا تھا: ہم چاہتے ہیں کہ مظاہرے عاقلانہ اور بیداری کے ساتھ انجام پائے تاکہ غیروں کو اس سے استفادے کا موقع نہ ملے اور وہ ملک کو بربادی کی سمت نہ لے جاسکیں۔

 

گذشہ جمعے سے لبنان میں کرنسی کی گرتی قیمت کے حوالے سے ہنگامے اور مظاہرے شروع ہوچکے ہیں۔

 

طرابلس میں بھی بدھ سے ہنگامے شروع ہوچکے ہیں اور سیکورٹی فورسز سے جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

 

لبنانی مظاہرین مہنگائی، مالی فساد اور ڈالر کی بڑھتی قیمت کے خلاف نعرے لگارہے ہیں اور روک کا مطالبہ کررہے ہیں۔/

3895670

نظرات بینندگان
captcha