نعینع: عالمی قرآنی اکیڈمی بنانے پر کام کررہا ہوں

IQNA

نعینع: عالمی قرآنی اکیڈمی بنانے پر کام کررہا ہوں

10:09 - May 05, 2020
خبر کا کوڈ: 3507595
تہران(ایکنا) قاری احمد نعینع کا کہنا ہے کہ کورونا بحران کے بعد اس اکیڈمی پر کام شروع ہوگا۔

مصر کے عالمی شہرت یافتہ قاری احمد نعینع نے مصری ٹیلی ویژن کے پروگرام «التاسعه» سے گفتگو میں کہا: مصر میں تلاوت کی شاندار صلاحتیں موجود ہیں اور ضرورت ہے کہ اس پر کام کیا جائے۔

 

قاری اور مصری ڈاکٹر کا مزید کہنا تھا: ایک تحقیقی پروجیکٹ پر کام کررہا ہوں جس میں کوشش ہوگی کہ بہترین آواز اور حفظ کی صلاحیتوں کو سامنے لایا جاسکے اور اس پر ایک مصری تاجر تعاون بھی کررہا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: اکیڈمی میں نسل نو کی صلاحیتوں پر قرآت میں کام ہوگا اور اس پر کام کورونا بحران کے بعد شروع ہوگا۔

 

احمد نعینع جو گذشتہ روز مسجد «عمرو بن عاص» قاهره میں نماز تراویح کی امامت کررہے تھے ، کا کہنا تھا: مسجد میں صحت کے اصولوں کی رعایت کے ساتھ نماز کی امامت کرنا خوشگوار تجربہ ہے۔

 

انکا کہنا تھا: ماسک کے ساتھ امامت کی اور میرے ساتھ سینی ٹایزر کی شیشی موجود ہے، امید ہے جلد کورونا وباء سے گلو خلاصی ہوگی۔/

3896366

نظرات بینندگان
captcha