آسٹریلیا کی سب سے بڑی مسجد سے اذان کی آواز بلند

IQNA

آسٹریلیا کی سب سے بڑی مسجد سے اذان کی آواز بلند

11:05 - May 06, 2020
خبر کا کوڈ: 3507600
تہران(ایکنا) پہلی بار مسجد سے رمضان کے آخر تک اذان نشر کی اجازت صادر کی گیی ہے۔

جنوب مغربی سڈنی کی مسجد لاکمبا کو آسٹریلیا کی عظیم ترین مساجد میں شمار کی جاتی ہے جہاں سے رمضان کے آخر تک اذان نشر کرنے کی پہلی بار اجازت صادر کی گیی ہے۔

 

مسجد لاکمبا میں ہر سال رمضان کو مختلف پروگرامز منعقد کیے جاتے ہیں تاہم اس سال کورونا بحران کی وجہ سے مسجد بند ہے۔

 

لبنانی مسلم کونسل کے ڈائریکٹراحمد مالاس نے ایس بی ایس چینل سے گفتگو میں کہا: کورونا انتظامات کی وجہ سے مسلمان اس سال بہت سے معنوی پروگراموں سے محروم ہوچکے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ  لاکمبا میں بہت سے لوگ مسلمان ہے اور گذشتہ بدھ کو جب پہلی بار مسجد سے اذان کی آواز بلند ہوئی تو لوگ خوشگوار حیرت میں پڑ گیے اور گھروں سے نکل کر دیکھنے لگے کہ ہوا کیا ہے؟

 

مالاس نے کہا کہ لوگوں نے گاڑیوں کو روک کر اس واقعے کی ویڈیو کی اور سوشل میڈیا پر اس کا بہت چرچا ہوا۔

 

گذشتہ سال اس مسجد میں منعقدہ پروگرام میں دس ہزار لوگ جمع ہوئے تھے تاہم لبنانی نژاد مسلمان اس سال پروگرام آن لائن نشر کریں گے جو عربی اور انگریزی میں ہوں گے۔/

3896796

نظرات بینندگان
captcha